Publisher's Synopsis
ہم ایک ترقی یافتہ دور میں جی رہے ہیں۔ تکنیکی ایجادات نے ہماری زندگیوں کو یکسر بدل دیا ہے۔ نئی ٹکنالوجیوں نے انسانی طرز حیات کے ہر گوشے پر اپنا اثر ڈالا ہے ۔ در حقیقت ، ٹکنالوجی کے بغیر زندگی کا تصور تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی شکل میں ٹکنالوجی سے استفادہ کررہا ہے۔ نتیجتاً ٹکنالوجی ہماری ثقافت اور روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے۔ اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ نے ہمارے بات کرنے کے طریقے کو بھی یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ ای میل ، بلاگز ، اور فوری پیغام رسانی کے ذرائع نے ہمارے ابلاغ کے ساتھ ساتھ لسانیات پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
دودہوں قبل یہ اندازہ لگایا جاتا تھا کہ ٹکنالوجی کی بنیاد انگریزی زبان ہے اور دیگر زبانیں چونکہ اس دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں تو شاید وہ متروک ہوجائیں ۔ لیکن لینگویج انڈسٹری میں بڑھتی ترقیات نے اس اندیشے کو ختم کردیا ہے۔ اب ایک مادری زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہ جاننے والا شخص بھی نہ صرف اسمارٹ فون اور کمپیوٹر جیسے آلات کو استعمال کرسکتا ہے بلکہ ان آلات کی بنیاد پر دنیا کے کسی بھی زبان کے جاننے والے شخص سے بات چیت کرسکتا ہے اور اپنا مافی الضمیر ادا کرسکتا ہے۔ یہ سب کچھ لسانیات اور ٹکنالوجی کے ایک دوسرے سے مربوط ہونے کی بنا پر ہو پایا ہے۔ اس امتزا&